ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں ڈینگی وائرس کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کاانعقاد

جمعرات 21 جون 2018 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی سربراہی میں ڈینگی وائرس کے کنٹرول سے متعلق ایک اہم اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر رحیم اللہ محسود، فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی وائرس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اختیار علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدی خان خلیل،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ٹو عرفان علی ، چاروں ٹائون میونسپل آفیسرز، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچائو کے بارے میں اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے استعمال کی جانے والی موجود ادویات، سازوسامان اور موجودہ مشینری کے بارے میں بتایا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورنے تمام افسران کو ڈینگی وائرس کے کنٹرول اور اسکے خاتمے کے لیے کاروائیاں مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ۔

انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس پی اور ٹی ایم اے کا عملہ گھر گھر جا کر آگاہی اور مکینیکل سویپنگ کا عمل تیز اور مستقل بنیادوں پر یقینی بنا ئیں۔جبکہ ٹائون افسران اپنے متعلقہ علاقوں میں تالابوں اور سوئمنگ پولز کی خود نگرانی کریں اوراسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بمع ٹی ایم ایز ٹائر شاپس، آٹو شاپس اور کباڑ کے سٹورز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیں۔

اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر نگرانی ایک اجلاس ہو گا ۔ جس میں سارے دن کی کاروائی کے بارے میں بتایا جا ئے گا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششوں سے ڈینگی وائرس پر قابو پا یا جا سکتا ہے اور ہم سب کو مل کر ڈینگی وائرس کو ختم کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :