سرگودھا کے 5قومی اور10 صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والوں میں باپ بیٹا بھی امیدوار بن گئے

جمعرات 21 جون 2018 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے 5قومی اور10 صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والوں میں باپ بیٹا بھی امیدوار بن گئے جن میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر نجف علی بھٹی حلقہ پی پی 76 سے،،سابق ایم این اے ندیم افضل چن حلقہ این اے 88 سے ان کے صاحبزادے گلریز افضل چن حلقہ این اے 88 اور حلقہ پی پی 72 سے،، سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ این اے 91 سے اور ان کے صاحبزادے منیب سلطان چیمہ این اے 91 اور پی پی75 سے،،سابق رکن اسمبلی انعام الحق پراچہ اور ان کے صاحبزادے حسن انعام پراچہ پی پی 72 سے،،کچہری بازار کے تاجر سابق ایم این اے کے بھائی متین احمد قریشی پی پی 77 سے ان کے صاحبزادے حمزہ متین قریشی این اے 90 اور پی پی77 سے،،،شہر کے سرمایہ دار ممتاز اختر کاہلوں این اے 90 اور پی پی 78 سے ان کے صاحبزادے عبداللہ ممتاز کاہلوں این اے 90 سے امیدوار ہیں۔