کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے ،ْ نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کے الیکٹرک کو مطلوبہ یومیہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے لہذہ لوڈشیڈنگ کم سے کم ہونی چاہیے ،ْفضل الرحمن کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سندھ حکومت درپیش مسائل میں کے الیکٹرک کی مدد کرے گی۔جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں نگراں وزیر اعلی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کیساتھ اجلاس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نگراں وزیراعلی سندھ نے کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو جو بھی درپیش مسائل ہیں اس میں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد بھی کرے گی۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ رمضان میں پیک اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔ جس پرفضل الرحمان نے ذمہ داران و انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو سوئی گیس کمپنی کی طرف سے مطلوبہ یومیہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے لہذہ لوڈشیڈنگ کم سے کم ہونی چاہیے ۔