وزارت مذہبی امور نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 29 ہزار810ملین روپے زکوة اکٹھی کرکے صوبوںمیں تقسیم کی

جمعرات 21 جون 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) وزا رت مذہبی امور نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 29 ہزار810ملین روپے زکوة اکٹھی کرکے صوبوںمیں تقسیم کی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد زکو صوبوں کومنتقل کی گئیں۔ وزارت مذہبی امورکے پاس صرف زکوة جمع کرنے اور اسے صوبوں کو زکوة بھجوانے کا مینڈیٹ ہے۔2013ء میں بینکوں کے سیونگ اکائونٹس پر4053 ملین جبکہ رواں سال 2018ء میں8009ملین روپے زکوة کی مد میں جمع کئے گئے جو صوبوں میں ان کے حصہ کے مطابق تقسیم کردیئے گئے ہیں۔