زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شہبا زشر یف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہوداحمد کی زعیم قادری سے ملاقات،تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی

جمعرات 21 جون 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پنجاب سے (ن) لیگ کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ صدر میاں شہبا زشر یف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہوداحمد کی زعیم قادری سے ملاقات میں انکو تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ دوسری طرف صدر میاں شہبا زشر یف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہوداحمد کی زعیم قادری سے ملاقات میں انکو تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔