ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ،آئند ہ بھی کرتے رہیں گے،سردار محمد صالح بھوتانی

جمعرات جون 21:20

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) بلوچستا ن عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وحلقہ پی بی 49صوبائی اسمبلی کے نامزد امید وار سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئند ہ بھی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز حب کے علاقہ الہ آباد ٹائون میں خدمت محلہ کمیٹی حب کی جانب سے دی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف معززین نے سردار محمد صالح بھوتانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقا عدہ بلوچستا ن عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا بلوچستا ن عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردارمحمدصالح بھوتانی نے کہا کہ خدمت محلہ کمیٹی کے ممبران نے آج ہمارے قافلے میں شامل ہوکر باقاعدگی سے ہماری الیکشن مہم کا آغازکیا ہے اور خدمت محلہ کمیٹی اور ان کے علاقوں کے افراد نے کبھی بھی ہمارے پاس نہیں آئے اور یہ کہیں اور دوسرے کے کہنے پر ان کیلئے زندہ باد کے نعرے لگتے رہے لیکن کوئی وعدہ فانہیں ہوسکاانہوں نے کہا کہ اگر موقع پر تو انشاء اللہ الیکشن سے قبل ہی ان کے علاقہ کی گلیاں اور سٹرک اور سیوریج کا نظام درست کیا جائیگا اگر قانونی پیچیدیاں آئی تو انشاء اللہ الیکشن کے فورا بعد یہ کہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کردیئے جائے گے کیونکہ یہ آپ لوگوں کا حق ہے اور آپ لوگوں کی بدولت دوسرے لوگوں بھی فائدہ حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کی نشاندہی کریگی تب ہی ہم آپ کے مسائل حل کرسکیں گے کیونکہ اگر ہمیں کوئی نہیں بتائے گا کہ ہمارے ساتھ یہ مسائل ہیں تو اس طرح ہی عوام مسائل بڑھتے جاتے ہیں جس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میں بلوچستا ن عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہا ہوں میرا انتخابی نشان گائے ہیں اور 25جولائی کو آپ گائے پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کریں۔

متعلقہ عنوان :