وفا قی پولیس کی کا رروائیا ں، 07ملزمان گرفتار

ما ل مسروقہ ، نقدی ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعرات 21 جون 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیو ں کے دوران 07ملزمان کوگرفتار کر کے ما ل مسروقہ ، نقدی ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد ساجد کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتارملزمان محمد اظہر اور ند یم انو ار کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو عدد پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ مار گلہ پولیس نے چوری میں ملوث ملزم خا لد محمو د کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی وغیر ہ بر آمد کرلی۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عبد الشکو رکو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکلو ں کے پا رٹس بر آمدکر لیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری میں ملوث ملزم ابر ار حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ملزم آ صف محمود کو گرفتار کرکے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔ ۔ذیشان کمبوہ