لاڑکانہ میں کالعدم سیاسی تنظیم کے رہنما سمیت 18کارکنان کا تنظیم سے لاتعلقی کا اظہار

پاکستان کے خلاف منفی پروپوگینڈا کر کے ہمارے اور ہم جیسے کئی نوجوانوں کے ذہن خراب کئے گئے اور ملک کے خلاف ورغلایا گیا ، زاہد سولنگی ودیگر

جمعرات 21 جون 2018 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) لاڑکانہ میں کالعدم سیاسی تنظیم کے رہنما سمیت 18کارکنان کا تنظیم سے لاتعلقی کا اظہار ،پاکستان کے خلاف منفی پروپوگینڈا کر کے ہمارے اور ہم جیسے کئی نوجوانوں کے ذہن خراب کئے گئے اور ملک کے خلاف ورغلایا گیا تفصیلات کے مطابق ڈوکری سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے رہنما زاہد سولنگی سمیت 18کارکنان شکیل ،شاہنواز ،خالد ،بابر،جمیل،بلاول،سومر،ایاز،ریاض،عبدالغنی،سراج ،انورسمیت دیگر نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ،اس موقع پر زاہد سولنگی کا کہنا تھا کہ حقوق کی جنگ کا نعرہ لگا کر ان سے ملک دشمن کاروائیاں کرائی جاتی رہیںاور ملک کے خلاف منفی پراپوگینڈا کر کے ان کے زہن خراب کئے گئے رہنما خود تو بیرون ملک آباد ہو کر عیش و آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں،زاہد سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کا کسی قوم پرست جماعت سے تعلق نہیں،فوج اور دیگر اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر در حقیقت ایسے منفی عناصر ہیںجن کا سدے باب ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :