خواجہ سرائوں سے دوستی ختم کرکے شادی کرنے والے نوجوان جمن چانڈیو کو خواجہ سرائوں نے ساتھیوں کی مدد سے قتل کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 22:20

خواجہ سرائوں سے دوستی ختم کرکے شادی کرنے والے نوجوان جمن چانڈیو کو ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) خواجہ سرائوں سے دوستی ختم کرکے شادی کرنے والے نوجوان جمن چانڈیو کو خواجہ سرائوں نے ساتھیوں کی مدد سے قتل کر دیا۔ایس پی سٹی زاہدہ پروین نے پولیس ہیڈکواٹر میں ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں قتل ہونے والے جمن چانڈیو نامی نوجوان کے قاتلوں کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمن کی نومی نامی خواجہ سرا سے دوستی ہے اور جمن نے اسے کچہ قلعہ حیدرآباد کے علاقے میں کرائے پر گھر لے کر دیا ہوا تھا مگر جمن چانڈیو کا خواجہ سرا پنکی کا خواجہ سرا نومی کے ساتھ رہنا پسند نہیں تھا جس پر جمن نے خواجہ سرا نومی سے دوستی ختم کر دی تھی اور شادی کررہا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کے مطابق دوران تفتیش خواجہ سرا نومی نے بتایا کہ جمن چانڈیو شادی کررہا تھا اس لیے میں نے خواجہ سرا پنکی کے ساتھ مل کر جمن چانڈیو کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جمن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا نومی، پنکی اور ان کے تین ساتھیوں محمد علی قریشی زبیر اور عامر سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔پولیس نے ملزمان کا چہرا ڈھانپ کر انہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :