ٹیکسٹائل برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سات برس میں پہلی بار ایک ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا، مئی میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد ہوئی۔روپے کی گرتی قدر کے باعث پاکستانی اشیا دیگر ممالک کے مقابلے سستی ہو رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

سات سال میں پہلی بار کسی ایک ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گذشتہ سال مئی میں 94 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد اضافے سے 12 ارب 33 کروڑ ڈالر رہی۔ اس عرصے میں نیٹ ویئر کی ایکسپورٹ 17 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر اور مبلوسات کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :