امریکی قومی سلامتی کے مشیر روس جائیں گے

جمعہ 22 جون 2018 09:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے۔ امریکی مشیر کے روسی دورے کی تصدیق ماسکو حکومت کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی اداریکے مطابق جان بولٹن کے اس دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔