جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع کو کھجور کی وادی بنانے کیلئے منصوبہ شروع ،

ملکی کھجور کی پیداوار سالانہ ساڑھی5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہے ،محکمہ زراعت

جمعہ 22 جون 2018 12:51

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کا جنوبی پنجاب کو کھجور کی وادی بنانے کیلئے منصوبہ شروع ہو گیا ہے۔اس حوالے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھجور کی کاشت کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں اعلی اور معیاری کھجور درآمد کی جائے گی۔پاکستان میں کھجور کی پیداوار سالانہ ساڑھی5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہے جس سے سالانہ 30 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بہتر انتظامی سہولیات کی وجہ سے برآمدی کھجور کی رقم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر30 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔امسال سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پر78 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان میںاعلی نسل کی کھجو رکے پودے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کھجور کی پیداوار میں یقینی اضافہ ہوگا۔