جمعیت علماء اسلام کا حلقہ پی بی ٹو سے آزاد امید وار حاجی مٹھاخان کاکڑ کے بھر پور حمایت کا علان

جمعہ 22 جون 2018 18:22

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمایونین کونسل بادنزئی رخپوڑ کے ڈپٹی چیرمین عبداللہ جان امیزئی کونسلر جمعہ رحیم کونسلر شمس الدین ساتھیوں سمیت نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں حلقہ پی بی ٹو سے آزاد امید وار حاجی مٹھاخان کاکڑ کے بھر پور حمایت کا علان کرتے ہوئے ان کے ساتھ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں حلقہ اٹھارہ او رحلقہ انیس کے منتخب نمائندوں نے حلقوں کے غریب اور پسماندہ عوام کی خدمت کی بجائے استحصال کیا ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب نمائندوں کو اقتدار تک پہنچایا لیکن نمائندوں نے عوامی مسائل کی بجائے اپنی ضروروتوں کو پوراکرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لاکر ذاتی اثاثوں میں اضافہ کردیا اور برادر اقوام کو انپے مفادات کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور ان اقوام کے درمیان نفرتیں پیداکی ہے اس موقع پر امیدوار حلقہ پی بی ٹو حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ علاقے کے عوام کو مزید پسماندہ اور محکوم رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی عوام کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑینگے عوام باشعور ہے اور وہ انتخابی جادوگروں کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان سے نجات چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ہماری حمایت کا علان کررہے ہیں انہوں نے کہا دور جدید میں ژوب گوں ناوگوں مسائل کا شکار ہیں اللہ نے کامیابی دی تو تمام بنیادی مسائل حل کرینگے 25جولائی کو انشاء اللہ سورج ہماری جیت کا نوید لے کر تلوہوگااور شیکست سیاسی ٹھگوں کا مقدر ہوگاکیونکہ وہ اب سے ہمارے ساتھ عوام کے جم غفیرسے گبرائے ہوئے ہیں ۔