کراچی، گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں،دیگر کو زندہ بچا لیا گیا

جمعہ 22 جون 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈوبنے والے دو بچے لاپتا ہیں، جن کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ایدھی کے غوطہ خور بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔ڈوبنے والوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔