حسن ابدال ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات

انڈین سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے،حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ہندوستانی سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا اور پاک سرزمین پر مہمانوں کو خوش آمدید کہااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

جمعہ 22 جون 2018 19:49

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) حسن ابدال ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے انڈین سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے۔حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ہندوستانی سکھ یاتریوںکا والہانہ استقبال کیا اور پاک سرزمین پر مہمانوں کو خوش آمدید کہااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔سکھ یاتریوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں ریلوے اسٹیشن سے گوردوارہ پنجہ صاحب لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی پیشوا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تین روزہ تقریبات 21جون سے یہاں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری ہیں جس میں شرکت کئے 262سکھ یاتری جن میں مرداور خواتین شامل ہیں جمعرات کی رات 10بجے خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن حسن ابدال پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارہ،تحصیل میونسپل آفیسر ساجد علی خان،اے ایس پی حسن ابدال سرکل آصف بہادر اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک عبداللہ نے انڈین سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا اور پاک سر زمین پر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

انڈین سکھ یاتریوں کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت خصوصی بسوں کے ذریعے ریلویاسٹیشن سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔انڈین سکھ یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں جو (آج) 23جون ہفتہ کی شام یہاں سے خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ ہوجائینگے ۔ہندوستانی سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف گوردواروں کی یاترا کرینگے اور 30جون کو واہگہ بارڈڑ کے راستے واپس انڈیا روانہ ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :