ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 40 کے خلجی خاندان کا سابق گورنر کی حمایت کا اعلان

جمعہ 22 جون 2018 20:34

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 40 کے خلجی خاندان کا سابق گورنر کی حمایت کا اعلان ۔ باجوڑکے ہیڈکوارٹر خار کے خلجی خاندان نے الیکشن میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ خان کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ سابق گورنر کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کی ایک تقریب خلجی ہاوس خار میں منعقد ہوئی جس میں خلجی خاندان کے مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اور حلقہ این ای40سے امیدوار شوکت اللہ خان نے کہا کہ میں نے باجوڑ کو عزت دیاہے اور باجوڑ کا نام روشن کیاہے ۔ باجوڑ کے عوام نے 2008کے الیکشن میں منتخب کیا تو پہلی بار وزارت باجوڑ کو دیا اور بعد میں گورنر جیسا اہم عہدہ باجوڑ کو دیاجس کیوجہ سے باجوڑکا نام دنیا بھر میں روشن ہوا، گورنر کا عہدہ ملا تو باجوڑکے عوام کو این سی پی گاڑیوں کاتحفہ دیا۔

(جاری ہے)

شوکت اللہ خان نے کہا کہ اگر عوام نے منتخب کیا تو وزیراعظم کا عہدہ بھی باجوڑ کو دلاسکتاہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران قابل احترام ہیں لیکن عوام اُن کی قابلیت اور مہارت کو دیکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔ شوکت اللہ خان نے کہا کہ سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ، این سی پی گاڑیوں کا تحفہ باجوڑ کے عوام کو دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی پارٹی میں اسلئے شمولیت اختیار نہیں کرتے کیونکہ پھر ہم ایک پارٹی کے ہوجائیں گے ۔مگر ہم پورے باجوڑ کی نمائندگی کرتے ہیں اور سیاست کسی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ باجوڑ کے عوام کیلئے کرتے ہیں۔