جہلم شہر کے تمام مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات اور ٹھیے ختم کروا کر بازار کشادہ کیے جائیں،تاجر راہنما خواجہ محمد آصف جاوید

جمعہ 22 جون 2018 21:11

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جہلم شہر کے تمام مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات اور ٹھیے ختم کروا کر بازار کشادہ کیے جائیں،کیونکہ تاجر اپنے سامنے سڑک پر تکے کباب کے سٹال لگا کر ٹریفک کے معمول کو خراب کرتے ہیں،جبکہ ان سے روزانہ کہ بنیاد پر بھاری رقمیں وصول کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار ممتاز تاجر راہنما خواجہ محمد آصف جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں کے بازار اگر کشادہ ہوںگے تو نہ صرف خریداروں کو ریلیف ملے گا بلکہ کاروبار بھی بڑھیںگے،لیکن اگر آپ راجہ بازار کی طرف سے مین بازار کی طرف مڑیں تو دونوں طرف لگے تکہ کباب کے سٹال جو سڑک کے درمیان میں لگے ہوئے ہیں وہاںسے گاڑی موڑنا مشکل ہو جاتا ہے،جبکہ مین بازار کے تاجروں نے اپنی دوکانوں کے باہر سڑک تک چھ سے دس فٹ تک اپنے سامان کے ٹھیے لگا کر تمام بازاروں کو بند کیا ہوا ہے،جبکہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار حسب معمول اپنا بھتہ وصول کر کے مکمل تعاون کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی وقت خود جہلم کے چار مصروف بازاروں کا دورہ کریں انہی پوری صورتحال کا علم ہو جائیگا اور اس ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کر کے لوگوں کو ریلیف دیں۔

متعلقہ عنوان :