باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردی میں اہم ترین مطلوب عسکریت پسند کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع

جمعہ 22 جون 2018 21:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردی میں اہم ترین مطلوب عسکریت پسند کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اسلام آباد ، کراچی سے دو خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں پشاور پہنچ گئی ہیں گزشتہ روز ائیر پورٹ پر دس لاکھ روپے کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے مولوی بہادرجان کو گرفتارکیاگیاتھا تاہم انتہائی مطلوبہ فہرست میں شامل عسکریت پسند کے بیرون ملک جانے ،واپس آنے ، ان کا نام ای سی ایل لسٹ میں موجود ہونے ، انہیں کلیرنس دینے ، انہیں بورڈنگ کارڈ دینے ، پاسپورٹ کلیرنس وغیرہ کے حوالے سے تحقیقات کی جائیگی ا ئیر پورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل خصوصی دو ٹیمیں اس حوالے سے متعلقہ حکام سے اس بارے میں تحقیقات کریگی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کا نا م ای سی ایل لسٹ میں موجود ہونے کے باوجود انہیں بورڈنگ کارڈ کس طرح دیا گیا ہے اور انہیں ویزہ کس طرح جاری کیا گیا ہے وغیرہ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس حوالے سے تمام اداروں کو الرٹ کردیاہے اورغفلت کے مرتکب ہونیوالے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔