میونسپل کارپوریشن سا ہیوال کا اجلاس، مختلف ٹھیکوں کی نیلامی کی منظوری دی

جمعہ جون 22:12

ساہیوال۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) میونسپل کارپوریشن نے مختلف ٹھیکوں کی نیلامی کی منظوری دیدی ، اڈہ فیس بس سٹینڈ عارفوالا چوک کی ریکارڈ نیلامی 96لاکھ 50ہزار روپے ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 31لاکھ 50ہزار روپے زائد ہے ، اسی طرح موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ کا ٹھیکہ 14لاکھ روپے میں نیلام ہواجو گزشتہ سال سے 3لاکھ روپے زائد ہے جبکہ ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ دفتر نادرا 2 لاکھ 50ہزار روپے اور ٹھیکہ پارکنگ سٹینڈ تحصیل آفس 2لاکھ روپے ہے جو پہلی مرتبہ ہوا ہے ، یہ منظوری ڈپٹی میئر وکنوینیئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد علی خان نے کہا کہ تمام ٹھیکوں کی نیلامی میرٹ پر شفاف انداز میں ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں سابقہ معاملات کی بجائے مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہئے ، تمام ممبران کی مشاورت سے ہائوس کو احسن انداز سے چلا یا جارہاہے اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممبران کی تجاویز پر عملدرآمد کرکے شہریوں کو بنیادی سہولتیں دیکر انہیں ریلیف فراہم کیاجارہاہے ، اجلاس میں مسعود خان مہمند کی قرارداد سنیٹری ورکرز کے ریٹائر ہونے سے سیوریج کے مسائل پیدا ہونے اورکمپنی سے سنیٹری ورکرز اور ایک مکینیکل سویپر خریدنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :