مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ،3ملزمان گرفتار

جمعہ 22 جون 2018 22:12

ساہیوال۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘موٹر سائیکل اوربکرے لے اڑے ‘3ملزمان گرفتار ،ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 98/6-Rمیں ہوئی ،یہاں ارسلان بشیر اڈہ بوٹی پال سے بکرے لیکر اپنے گھر پیدل جارہا تھا کہ راستہ میں گھر کے قریب 3کار سوار ملزمان عامر وغیرہ گن پوائنٹ پر بکرے چھین کر کار میں ڈال کر فرار ہونے لگے تو دیہاتیوںنے انہیں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ، دوسری واردات اذان ہائٹس کے باہر ہوئی، یہاں ارحم شفیق اپنی موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈ پر کھڑی کرکے شاپنگ کیلئے جارہا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان نے اسے ڈرا دھمکا کر نقدی 36ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ،چور ی کی تیسری واردات مائی شاہ قبرستان میں ہوئی ،یہاں نامعلوم ملزمان نے امین رسول کی موٹرسائیکل بلانمبر مالیتی 50ہزار روپے قبرستان سے چرالی ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔