دوجماعتی نظام مسلط کرنے کی کوشش سے خرابی پیداہوئی،لیاقت بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل وجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابات کے بارے میں ابہام پیداکیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے متحدہ مجلس عمل این اے 58کے زیراہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایم ایم اے کے ضلعی صدرشمس الرحمن سواتی ، امیدوارحلقہ پی پی 8راجہ محمد جواد،امیدوارحلقہ پی پی9چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ، امیدوارقومی اسمبلی مفتی محمودحسین شائق،ضلعی نائب صدرسیدنصیرحسین موسوی سمیت دیگرعہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان پرہمیشہ دوجماعتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جس سے خرابی پیداہوئی ،بھٹوایک پاپولرلیڈربن کرابھرے لیکن ان کے گرد بھی سرمایہ داراورجاگیردارآئے ۔