بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کیلئے نسٹ نے کوئٹہ کینٹ میں انٹری ٹیسٹ کی کلاسز کا اجرا کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان آرمی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے فری نسٹ انٹری کلاسز کا کوئٹہ میں اجرا کیا ہے جہاں کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز بلوچستان کے دور افتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں جہاں اس طرح کی کوچنگ اکیڈمیز موجود نہیں یا وہ مالی استطاعت نہیں رکھتے ان طلباء کو رہنمائی مہیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کلاسز میں صوبہ بھر سے تقریباً 150 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اس موقع پر طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ کو اپنی پوری توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔