25جولائی بلوچستان عوامی پارٹی کی کامیابی کادن ہوگا ، گلاب خان گولہ

جمعہ 22 جون 2018 22:46

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نصیرآباد کے ممتازسیاسی وقبائل شخصیت وڈیرہ گلاب خان گولہ نے کہا ہے کہ 25جولائی حلقہ پی بی 12سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوارحاجی محمد خان لہڑی کی جیت کادن ہوگا کیونکہ حاجی محمد خان لہڑی کی نے عوام کی بلارنگ ونسل بے امتیازخدمت کی ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی دلوںکی دھڑکن بن چکے ہیں عوام عام انتخابات میں حلقہ پی بی 12سے بی اے پی کے امیدوارحاجی محمد خان لہڑی کو حق میں ووٹ دیکر حق وسچ کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وڈیرہ گلاب خان گولہ نے کہاکہ میر عبدالغفورلہڑی اورحاجی محمد خان لہڑی عوام کی پسندیدہ شخصیات ہیں جن کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج وہ عوامی لیڈربن چکے ہیں انہوں نے حلقہ انتخاب میں بجلی ،پانی، سٹرکوں کی بحالی اورملک کے مستقبل کوکو سکول تعمیراکرکے یہاں کی عوام کے مسائل میں بڑی حدتک کمی لائی ہے ڈیرہ مرادجمالی ٹومنجھوشوری سڑک کی تعمیرسے عوام کی مشکلات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ عوام اپنے اورعلاقے کے مفادات کی خاطر بی اے پی کے نامزدامیدوارحاجی محمد خان لہڑی کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کریں تاکہ علاقے میں ترقی کا سفر جاری رہ سکے اورعوام کی بلاامیتازخدمت کی جائے حاجی محمد خان لہڑی کی کامیابی یہاں کے مظلوم اورغریب عوام کی کامیابی ہے ۔