ملک کی وہ واحد اور بڑی سیاسی جماعت جس نے اقتدار میں آتے ہی نئے ڈیمز بنانے کا اعلان کردیا

(ن)لیگ آئندہ اقتدار میں آنے کے بعد ڈیم بنانے کی طرف توجہ دے گی ،پانی ذخیرہ کیا جائے گا ‘خواجہ سعد رفیق عمرا ن خان کا کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی کوئی کام کیا بس ووٹ لیکر بنی گالہ جا کر بیٹھ جائے گا‘سابق وفاقی وزیر ریلوے کا تقریب سے خطاب

جمعہ جون 22:58

ملک کی وہ واحد اور بڑی سیاسی جماعت جس نے اقتدار میں آتے ہی نئے ڈیمز بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئندہ اقتدار میں آنے کے بعد ڈیم بنانے کی طرف توجہ دے گی ، ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس سے ملک میں درپیش پانی کے مسائل حل ہوسکیں گے ، عمرا ن خان کا کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی کوئی کام کیا بس ووٹ لیکر بنی گالہ جا کر بیٹھ جائے گا۔

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کو کام کرنے کا موقع نہیں دیاگیا لیکن جتنا بھی کام کرنے کا موقع ملا اس میں ہم نے کام کیا ۔ انہوںنے کہاکہ 2013میں ملک میں بہت لوڈ شیڈنگ تھی ہم نے بجلی کے منصوبے لگائے اور 10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ، کراچی میں امن وامان کی صورتحال اتنی خراب تھی وہاں پر آپریشن کر کے وہاں کی صورتحال کو بہتر کیا ، خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئندہ اقتدار میں آنے کے بعد ڈیم بنانے کی طرف توجہ دے گی ، ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس سے ملک میں درپیش پانی کے مسائل حل ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس طرح شہبازشریف نے کام کیا اس طرح 70سالوں میں کام نہیں ہوا ۔ا نہوںنے کہاکہ عمرا ن خان کا کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی کوئی کام کیا بس ووٹ لیکر بنی گالہ جا کر بیٹھ جائے گا۔۔عمران خان ہماری میٹرو ٹرین کو جنگلہ بس کہتے ہیں اور اس کے بعد اب وہ خود میٹرو چلا رہے ہیں ۔