بلاول بھٹو کا گڈانی واقعہ پراظہارافسوس

جمعہ جون 23:12

بلاول بھٹو کا گڈانی واقعہ پراظہارافسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساحلی علاقے گڈانی کے قریب لیاری کی رہائشی خواتین و بچوں سمیت 7 افراد کا سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ساحل سمندر پر ہونے والے دردناک حادثے کی خبر نے انہیں انتھائی افسردہ کردیا۔ انہوں نے پی پی پی لیاری کے رہنماوں کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و معاشرہ تفریحی مقام پر حادثات کی روکتھام کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔