فیصل آباد: اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی

کمشنر آفس کے ریکارڈ کیپر کے خلاف 10 لاکھ روپے رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج

جمعہ 22 جون 2018 23:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمشنر آفس کے ریکارڈ کیپر کے خلاف 10 لاکھ روپے رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کو درخواست گزاری تھی کہ ریکارڈ کیپر محمد صدیق نے محمد انور نامی شخص کے ساتھ ملکر سائل کو رقبہ الاٹ کرانے کے عوض 10 لاکھ روپے رشوت وصول کی لیکن نہ رقبہ الاٹ کرایا اور نہ ہی رقم واپس کر رہا ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش ملک محمد طارق نے دوران انکوائری ریکارڈ کیپر کو گنہگار قراردیا اوراس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :