خطرات مول لینے کے بغیر زندگی میں کوئی مزا نہیں ہوتا، انیل کپور

ہفتہ 23 جون 2018 15:03

خطرات مول لینے کے بغیر زندگی میں کوئی مزا نہیں ہوتا، انیل کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ خطرات مول لینے کے بغیر زندگی میں کوئی مزا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے کو پر خطر قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں خطرہ موجود ہوتا ہے، بعض اوقات خطرات مول لینا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر زندگی میں کوئی مزا نہیں ہوتا ہے اس لئے خطرات مول لینے چاہیئں یہ جوئے کے کھیل رولیٹ کی طرح ہے۔ انیل کپور فلم ’’فنے خان ‘‘ مٰں ایشوریہ رائے بچن اور راج کمار رائو کے ساتھ دکھائی دیں گے، فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :