خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور، سابق وزیر خارجہ اور اہلیہ کروڑوں روپے کے مقروض

سابق وزیر خارجہ ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، اثاثوں کی تفصیلات سا منے آ گئیں

ہفتہ جون 17:38

خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور، سابق وزیر خارجہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے۔

خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بنکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر 1ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔