سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پراعتراض سماعت کیلئے منظور،لاہورہائی کورٹ نی25جون کو سعیداکبرخان نوانی کو طلب کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:28

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج سماعت کیلئے منظور الیکشن ٹربیونل لاہورہائی کورٹ نے 25جون کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 90سے امیدوار سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی پر مقامی شہری غلام علی انصاری کونسلر نے ریٹرننگ آفیسرحامدعلی تٴْلہ کو اعتراضات پیش کیے تھے کہ سعیداکبرخان نوانی صادق اور امین نہیں ہیں بعدازسماعت ریٹرننگ آفیسرنے اعتراضات مستردکرتے ہوئے سعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے تھے اس فیصلہ کے خلاف الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ میں سعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا گیا جو سماعت کیلئے منظور الیکشن ٹربیونل لاہورہائی کورٹ نی25جون کو سعیداکبرخان نوانی کو طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :