عارف والا : پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

-3افراد گرفتار 17لیٹرشراب،1250گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ جون 18:51

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون -3افراد گرفتار 17لیٹرشراب،1250گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 17/EBمیں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شہباز سکنہ62/SP کو گرفتار کرکے 17لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 81/EBسے منشیات فروش فیض احمد کو 1250گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورنواحی گائوں ماچھی سنگھ سے عبدالستار کو گرفتارکرکے ناجائز پسٹل 30بور برآمد کرلیامقدمات درج ۔

متعلقہ عنوان :