قصور، رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے سگی بھتیجی کو قتل کر دیا

ہفتہ جون 18:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نواحی علاقہ ہرچوکی میں رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بھتیجی کو قتل کر دیا۔ملزم کرامت علی نے اپنے بھائی رحمت علی سے اسکی بیٹی صنم بی بی کا رشتہ مانگا تو رحمت علی اور اسکے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکا ر کردیا تو طیش میں آکر ملزم کرامت علی نے فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی صنم بی بی کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ چونیاں سٹی نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھیج کر صنم کے باپ رحمت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔