الیکشن ٹریبونلز کی اپیلوں پر سماعت ،متعدد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دائر اپیلیوں کی سماعت کیلئے قائم کئے گئے دو ٹریبونلز نے ہفتے کو اپیلیوں پر سماعت کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑاور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل 2الگ الگ ٹریبونلز نے ریٹرننگ آفسران کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے دائرہ کردہ اپیلیوں پر سماعت کی ،ٹریبونلز نے این اے 260نصیر آباد پر امیدوار سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ،پی بی 7سبی پر پشتونخوامیپ کی امیدوار فہمیدہ مرزا ،این اے 265کوئٹہ پر ایم کیو ایم کے امیدوار ملک عمران کاکڑ ،پی بی 22قلعہ عبداللہ پر پشتونخوامیپ کے امیدوار قہار ودان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے فیصلوں کیخلاف دائر اپیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ آفسران کا فیصلہ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ٹریبونل نے متعدد اپیلیوں پر فیصلے بھی محفوظ کرلئے اسکے علاوہ بعض اپیلوں پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردیں۔