ڈیرہ مراد جمالی، 25جولائی کو تعصب نسل پرستی کی سیاست کو دفن کردیں گے،میر سکندر علی عمرانی

اقتدار میں رہنے والے پینے کا پانی تک نہ دے سکے،عوام کے حقوق غصب کرکیسبز باغ دکھانوں والوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے شکست سے دوچار کر یں ، حلقہ پی بی 11 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار کا کارنر میٹنگوں سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 20:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی چھتر سے نامزد امیدوار میر سکندر علی عمرانی نے کہاکہ 25جولائی کو عوام کے حقوق غصب کرنے سبز باغ دکھانوں والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے شکست سے دوچار کرکے تعصب نسل پرستی کی سیاست کو دفن کردیں گے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور نہ ہی ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کو مالکانہ حقوق دیئے ہیں اور نہ ہی میڈیکل کالج کیڈٹ کالج اور نہ ہی یونیورسٹی منظور کی گئی ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کی مشاورت سے مسائل حل کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر غلام نبی عمرانی غلام رسول سولنگی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا میر سکندر علی عمرانی نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر کی عوام کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے کارکنوں کو نظر انداز کرکے نسل پرستی قوم پرستی برادریوں کی بنیاد پر میڑٹ کا قتل کرتے ہوئے نوکریاں دی گئی ہیں اور کہاکہ عوام کو جعلی نوکریوں کے آرڈرز کے جھانسے دے کر ان کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے اور کہاکہا نشاء اللہ کا میابی کے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بلوچستان میں بننے کی تمام مسائل حل کیئے جائیں گے۔