تمبو، پولیس موبائل پر ٹارگٹ بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 12افراد زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 20:45

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) تحصیل تمبو کے علاقے منجھو شوری بازار میں پولیس موبائل پر ٹارگٹ بم دھماکہ ڈی ایس پی سمیت 12افراد زخمی ایس ایس پی نصیرآباد جاویدشاہ غرشین کے مطابق نصیرآباد کے علاقے منجھوشوری کے مین بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم کا زور داردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی،تین پولیس اہلکاران ارباب علی،غلام علی،سائیںداد، قمرالدین واجہ، منٹھار برڑو ،مکیش کمار، محمد سلیم ڈومکی، محمد یونس، ریاض احمد برڑو، سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل اور قریبی دوکانوں کو شدید نقصان پہنچادھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا تاہم دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا پولیس موبائل گزرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کر رہے ہیں۔