2018ء کے عام انتخابات میں(ن)لیگ چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے مرکز میںحکومت بنائے گی،جاوید جدون

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید خان نے کہا ہے کہ پی کی68مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ‘ اس حلقے سے دو مرتبہ مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئے ہیں اور اس بار بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت یقینی ہے‘ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوارارباب افضل اکبر حیات حلقے کے مضبوط امیدوار ہیں‘ ان کے والد مرحوم اکبر حیات نے اپنے دور میں اس حلقے میں جو کام کئے وہ اب بھی ایک مثال ہیں جس کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں‘ نامزد امیدوار ارباب افضل اکبر حیات نے کہا ہے کہ وہ اس حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کامشن جاری رکھیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے‘ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز عوام مختلف سیاسی پارٹیوںسے مستعفی ہو کر (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں(ن)لیگ چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے مرکز میںحکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :