حلقہ پی کے 96 اور این اے 38 کے امیدوار حسنین محیی الدین کوعوام کا بھا ری اکثریت سے کامیا ب کرا نے کا اعلان

ہفتہ 23 جون 2018 21:49

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پہاڑپور کے حلقہ پی کے 96 اور این اے 38 کے امیدوار پیر السید حسنین محیی الدین گیلا نی آف سدرہ شر یف کوعوام نے بھا ری اکثریت سے کامیا ب کرا نے کا اعلان کر دیا اکا خیل قو م ، جٹ برا در ی ، علاقہ یارک اور ڈیر ہ سٹی کے عما ئدین نے پیر محییٰ الدین کو کامیا ب کرا نے کیلئے بھرپور طریقے سے الیکشن کمپین شروع کر دی ہے حلقہ کی عوام نے پارٹیوں کی وفاداریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن میں پیر صدرہ شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں حلقہ کے ہر گا ئو ں و علا قہ میں پیر سدر ہ کے مریدین انکا پیغام پہنچا ئیں گے جبکہ کارنر میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع ہے علاقے کے بڑے بڑے گائو ں میں بڑے جلسو ں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے سید پیر محیی الدین گیلا نی نے اپنے بیان میں کہا کہ ستر سال گزر نے کے باوجود علاقے کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائند ے صرف اپنی تجوریا ں بھر نے پر لگے ہوتے ہیں عوام کے دکھ اور تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے یارک کے مقا م پر علاقہ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ آج آزاد حیثیت سے الیکشن لڑر ہے ہیں کیو نکہ انکو پارٹی نے کرپشن کی وجہ سے نکال دیا ہے ووٹ بیچنے والو ں سے عوام ہوشیاررہے