کلاچی پولیس کی کا روائی ،چار جواری گرفتار ہزاروں روپے کی رقم اورباون پتے تاش برآمد

ہفتہ 23 جون 2018 21:49

ْڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) کلاچی پولیس نے کلاچی میں قماربازی کی محفل الٹ کرچار جواری گرفتارکرکے ان سے ہزاروں روپے کی رقم اورباون پتے تاش برآمدکرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلاچی بشارت خان نے کلاچی میں حاجی نصراللہ کی بیٹھک پر لگائی گئی قماربازی کی محفل الٹ کرسمیع اللہ ولد نصراللہ ،عبدالرشید ، دمسازاورفضل الرحمان سکنائے کلاچی کو گرفتارکرکے ان سے باون پتے تاش ،کل دائومنی 4800روپے اورکل جامعہ تلاشی 2200روپے برآمدکرلیے ۔پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :