پاک سر زمین پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام کاجنرل ورکرز اجلاس جوآج منگل بازار ریلوے گراؤنڈ 13B گلشنِ اقبال میں منعقد ہوگا جس میں الیکشن 2018 کیلئے پی ایس پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔