الیکشن ٹریبونل اپیلٹ کورٹ راولپنڈی نے کاغذات نامزدگی کی درست جانچ پڑتال نہ کرنے پر این اے 57کے ریٹرننگ افسر کو معطل کردیا

یا آر او نے شاہد خاقان عباسی کے ٹرمپرڈ شدہ کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا تھا،الیکشن ٹرییونل کی سرزنش

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

ٓراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل اپیلٹ کورٹ راولپنڈی کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے کاغذات نامزدگی کی درست جانچ پڑتال نہ کرنے پر این اے 57(مری)کے ریٹرننگ افسرو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرعلی خان کو معطل کردیا آر او نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ٹرمپرڈ شدہ (کٹنگ شدہ)کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا تھا الیکشن ٹربیونل کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے آر او کو سرزنش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کیا آپ کروائیں گے شفاف انتخابات آپ نے کاغذات نامزدگی بھی اچھے طریقے سے چیک نہیں کئے ایک ریٹرننگ افسر شفاف الیکشن کے انعقاد کا ذمہ دار ہے کیوں نہ آپ کو اس غلطی پر معطل کر دیا جائے جس پر ریٹرننگ افسر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت طلب کی تاہم اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے این اے 57 کے ریٹرننگ افسر حیدر علی کو معطل کر دیا ۔