سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن بھی عوام کے ہتھے چڑھ گئے

حلقے میں پہنچنے پر عوام نے نازیبا الفاظ اور لوٹا لوٹا کے نعروں سے استقبال کیا،زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 21:55

سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن بھی عوام کے ہتھے چڑھ گئے
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 جون 2018ء) : سابق وفاقی وزیر سکندربوسن بھی عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔ حلقے میں پہنچنے پر عوام نے نازیبا الفاظ اور لوٹا لوٹا کے نعروں سے استقبال کیا،زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

انہوں نے بھی ایسے نمائندوں اس مرتبہ دھول چٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ایسے ہی واقعات ہمیں آج کل دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ 5سال بعد اپنے حلقوں میں آرہے تو عوام بھی انکو شدید غم و غصے سے نواز رہے ہیں ایسا ہی کچھ سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کے ساتھ ہوا ہے۔انٹرنیٹ پر آنے والئ ویڈیو کے مطابق سکندر بوسن حلقے میں پہنچے تو عوام نے گالیوں اور لوٹا لوٹا کے نعروں سے استقبال کیا۔

اس موقع پر عوام نے زبردستی انکی گاڑی کا دروازہ کھول لیا اور کہا کہ گاڑی سے نیچے اترو اور ہمارے ساتھ پیدل چل کر علاقے کی حالت دیکھو۔اس موقع پر سکندر بوسن علاقہ مکینوں کی منتیں کرتے رہے کہ وہ گاڑی سے نیچے نہیں اتر سکتے جس پر علاقہ کے لوگوں نے زبردستی کرنے کی کوشش کی ۔تاہم بعد میں خود ہی پیچھے ہٹ گئے۔ملتان کی عوام کا غم و غصہ آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔