عابد شیر علی کی جانب سے بیہودہ جملہ بازی ان شکست خوردگی کی علامت ہے، فرخ حبیب

ہفتہ جون 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک ا نصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار این اے 108 فیصل آباد فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی جانب سے بیہودہ جملہ بازی ان شکست خوردگی کی علامت ہے، فیصل آباد کس کے ساتھ کھڑا ہے 25 جولائی کو پوری دنیا دیکھے گی۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی کے بیان کا تحریک انصاف کی جانب سے جواب دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا عمران خان نے فیصل آباد میں موروثیت زدہ شخص کے مقابلے میں ایک کارکن میدان میں اتارا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بجائے زعیم قادری اور بیسیوں دیگر نون لیگی امیدوار عابد شیر علی کی ہمدری کے زیادہ مستحق ہیں، شریف خاندان سے رشتہ داری کے علاوہ اس مخبوط الحواس شخص کی کوئی حیثیت اور پہچان نہیں، واپڈا میں میٹر ریڈر کی اہلیت نہ رکھنے والے شخص کو نواز شریف نے بجلی کا وزیر بنایا، جس جماعت کا قائد جھوٹا ہو اسکے کارکن کیسے جھوٹ نہیں بولیں گے، بجلی کی پیداوار سے متعلق بیان دیتے ہوئے عابد شیر علی شرمندہ بیشک نہ ہوں مگر قوم کو گمراہ نہ کریں، فیصل آباد کے عوام 25 جولائی کو عابد شیر علی کی ضمانت ضبط کروانے کو بیتاب ہیں،