مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:22

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کے لیے بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادات اختتام پذیر ، سپیشل ٹرین کے ذریعے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے ،سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان وزیر نے کہاکہ ہمارا مقصد امن اور محبت کا پیغام دینا ہے ۔

ہم یاتریوں کی مہمان نوازی کے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ دنیابھر میں یہ بات واضح ہو کہ پاکستان اقلیتوں کا ہمدر دملک ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اضافی جنریٹرز موجود ہیں ۔میڈیکل ،کھانا اور رہائشی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جگ موہن سنگ نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری مذہبی عبادت گاہوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور املاک کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ،مذہبی عبادات کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جتھ کے ہمراہ بھارت سے آئے دیگر سکھ یاتری مر د وخواتین نے بتایا کہ گورو دوارہ میں صفائی کے انتظامات بہت اچھے ہیں ،ہمیں رہائش باالخصوص سیکورٹی اور کھانے پینے کی سہولیات دی جا رہی ہیںجس پر ہم سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق خا ن وزیر کے بہت شکر گزار ہیں۔یاتریوں نے گورو دوارہ کی خوبصورتی دیکھ کر بھی اظہار اطمینان کیا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :