قومی ویمن بلائنڈ کرکٹرز اور کوچز کا چھ روزہ ٹریننگ کیمپ 30جون سے شروع ہو گا

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام قومی ویمن بلائنڈ کرکٹرز اور کوچز کا چھ روزہ ٹریننگ کیمپ 30جون سے 5جولائی تک ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا جس کے لئے ملک بھر سے 32ویمن بلائنڈ کرکٹرز اور 9ویمن کوچز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طرف سے شارٹ لسٹ ہونے والی 32ویمن کرکٹرز میں ربیبا شہزادی ،صبا گل ،مبین جاوید ،طیبہ ظفر ،فرمینا سحر ،بشری ظہور ،سعدیہ خالد ،اقصی عارف ،سمعیہ ممتاز ،ربیہ جاوید ہاشمی ،روبینہ اسلم ،کرن شہزادی ،آرزو ،اقصی تبسم ،ماریہ ارشد ،صبا شوکت ،کرن رفیق ،نمرہ رفیق ،ساجدہ بانو ،انعم ذاکر ،ماریہ ذاکر ،حوارہ مرتظی ،انیلہ رشید ،لائبہ گھنوانی ،طیبہ فاطمہ ،ماریا بی بی ،آمنہ بی بی ،شبنم شریف ،اقراء عنایت ،منزہ الیاس ،بشری شہزادی شامل ہیں ۔

مذکورہ کرکٹرز ٹریننگ کیمپ کے پہلے مرحلہ میں ایبٹ آباد میں ٹریننگ کریں گی جبکہ 9کوچز کو کرکٹ کے رولز ،تکنیک اور میتھڈ کے بارے میں بتایا جائے گا ۔