سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی پی پی 198میں محمدارشد ملک کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

اتوار جون 19:20

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر و پی پی 197کے امیدوار ملک ندیم کامران پی پی 198میں محمدارشد ملک کو ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اورانہیں مبارکباد دی اور کہاکہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اس لئے ناراض راہنما اپنے اپنے اختلافات بھلاکر انتخابی مہم میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی مہم چلائیں ۔

وہ یہاں لیگی راہنما ملک محمد رمضان کی موجودگی میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمدارشد ملک ‘ یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں و دیگر کارکنان نعمان قادر ہوتیانہ ‘حافظ نیا زبھٹی ‘ مہر سرور سیال‘ غلام حسین ‘ ملک تاج ‘ چوہدری اقبال ‘مہر ریاض ‘چوہدری طاہر رئوف ‘چوہدری طاہر مسعود ‘ممتاز حسین شیرازی ‘ سلیمان مردانہ ‘عثمان مردانہ ‘ ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ اور دیگر افراد موجود تھے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہمیں انتخابی مشترکہ حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے آگے بڑھنا چاہئے اور تمام اختلافات بھلا کر ایک ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء الله ضلع بھر سے کلین سویپ کرکے پی ٹی آئی کو شکست دینگے ۔اس موقع پر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔