ْگورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد اتوار کوخالق حقیقی سے جا ملے

نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اتوار 24 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد اتوار کو ضیاء الدین اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ پیر کوبعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد کے آرمی قبرستان میں ہوگی، مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ ، دوصاحبزادے اور دوصاحبزادیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طارق عمر گذشتہ چند ماہ سے ضیا ء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے ،ڈاکٹروں نے رواں برس فروری کے مہینہ میں ان کے پھیپھڑوں میں سرطان کے مرض کی تشخیص کی تھی

متعلقہ عنوان :