مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 9.8 فیصد اضافہ،

برآمدات کا حجم 12 ارب 23کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا

پیر 25 جون 2018 11:56

مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 9.8 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طورپر 9.8 فیصد کے اضافے سے برآمدات کا حجم 12 ارب 23کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدت کاحجم 11 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ نیٹ ویئرز کی برآمدات میں ہوا جو 16.8 فیصد کے اضافہ سے 2ارب 10کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 2 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اسی طرح تیار ملبوسات کی برآمدات میں بھی 13 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 2ارب 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال میں 2 ارب 7کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں سب سے کم اضافہ تو لیہ کی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا اور تولیہ کی برآمدات میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدات کی مالیت 72 کروڑ 50لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 73 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :