گرمی میں کیسے کام ہوتا ہے۔۔۔ چیف جسٹس نے بتا دیا

’کمرہ عدالت کااے سی خراب ہے دلائل نہیں دے سکتے‘ وکلاء نے جیسی ہی شکایت کی توجانتے ہیں چیف جسٹس نے آگے سے کیا جواب دیا

پیر 25 جون 2018 12:21

گرمی میں کیسے کام ہوتا ہے۔۔۔ چیف جسٹس نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں کولنگ سسٹم میں خرابی کے باعث وکلاء اور سائلین کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے کولنگ سسٹم میں خرابی ہوگئی کمرہ عدالت میں وکلاء اور سائلین کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء نے بتایا کہ شدید گرمی میں اے سی کے بغیر بیٹھنا ممکن نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ صرف کوٹ اور ٹائی لگا کر بیٹھے ہیں میں کوٹ اور ٹائی کے اوپر گائون لگا کر بیٹھا ہوں زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں۔