یمن، حوثی باغیوں کو عرب اتحاد کے ہاتھوں حزیمت کا سامنا،

41حوثیوں سمیت لبنانی حزب اللہ کی8 دہشت گرد ہلاک

پیر 25 جون 2018 15:09

صعدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) یمن میں حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں اتحادی افواج کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان کی وجہ سے حزیمت کا سامنا کرنا پڑا، 41حوثی ملیشیا سمیت لبنانی حزب اللہ کی8 دہشت گرد ہلاک ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثیوں کے گڑھ صعدہ گونری میں سرکاری فوج اور اتحادی فوج کے مشترکہ حملوں میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صعدہ میں عقبہ مران کے مقام پر حملوں میں 41 حوثی باغی ہلاک اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔عرب اتحاد کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ صعدہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک کمانڈر اور اس کے ساتھ دیگر ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔