فیصل آباد ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 10 افراد جھلس گئے

پیر 25 جون 2018 15:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) فیصل آباد میں ٹافیاں اور بسکٹ تیار کرنے والی فیکٹرِی میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سی10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ملت چوک کے علاقے میں واقعہ ایک فوڈ فیکٹری میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث ایک کمرے میں گیس جمع تھی جیسے ہی ایک مزدور نے شعلہ جلایا تو آگ بھڑک اٹھی جس کے زد میں آکر وہاں کام کرنے والے 12سال سے 17سال کی عمر کے 9لڑکے جبکہ ایک سپروائیزر جھلس گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمی ہونے والے افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم طبی امداد جاری ہے۔پولیس نے فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس پائپ لائن میں لیکج کے باعث لگی تھی

متعلقہ عنوان :