پیپلزپارٹی نے فیصل آباد سے قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دیا

این اے 101 سے طارق باجوہ، 102 سے شاہ جہان کھرل، 105 سے چوہدری اعجاز ، 107 سے سردار محمد، این اے 110 میں سنی اتحاد کونسل چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہو گی ، پی پی 99 سے رانا شفقت، 101 سے سکندر جتوئی، پی پی 104 سے پیر غلام رسول، 105 سے رانا فاروق سعید، 107 سے شہباز لونا، 108 رانا شبیر، 112 سے عدیل تاج کو ٹکٹ جاری

پیر 25 جون 2018 16:10

پیپلزپارٹی نے فیصل آباد سے قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل آباد کے 10 قومی ا ور 21 صوبائی حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا،فیصل آباد کے حلقے این اے 101 سے طارق باجوہ، 102 سے شاہ جہان کھرل، 105 سے چوہدری اعجاز ، 107 سے سردار محمد، این اے 110 میں سنی اتحاد کونسل چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہو گی ، پی پی 99 سے رانا شفقت، 101 سے سکندر جتوئی، پی پی 104 سے پیر غلام رسول، 105 سے رانا فاروق سعید، 107 سے شہباز لونا، 108 رانا شبیر، 112 سے عدیل تاج کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے 12 حلقوں کے امیدوار فائنل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد کے حلقے این اے 101 سے طارق باجوہ، 102 سے شاہ جہان کھرل، 103 سے شہادت بلوچ، 104 سے رانا فاروق سعید جبکہ 105 سے چوہدری اعجاز کو پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ این اے 106 سے سعید اقبال، 107 سے سردار محمد، 108 سے ملک اصغر علی قیصر، 109 سے حاجی محمد افضل تیر کے نشان پر میدان میں اتارے جائیں گے۔

(جاری ہے)

این اے 110 میں سنی اتحاد کونسل چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہو گی جبکہ پی پی 99 سے رانا شفقت، 101 سے سکندر جتوئی، پی پی 104 سے پیر غلام رسول، 105 سے رانا فاروق سعید، 107 سے شہباز لونا، 108 رانا شبیر، 112 سے عدیل تاج کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح پی پی 113 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرے گی جبکہ پی پی 114 سے شکور گجر، 115 سے نجف ورائچ، 116 سے اشفاق حسین اور 117 سے چوہدری صادق پیپلز پارٹی کہ امیدوار ہونگے۔